پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ایل ڈی اے نے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی سال 24ـ2023ء کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس اکٹھی نہ کرکے 7 ارب روپیکا نقصان کیا ،قبضہ نہ چھڑوانے سے 5 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔اے جی پی کی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے نے حکومتی واجبات کی مد میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی نہیں کی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے جائیداد مالکان سے زائد رقبے کی لاگت کے 36 کروڑ روپے سے زائد بھی وصول نہیں کیے ہیں۔اے جی پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل اور جرمانے کی مد میں 14 کروڑ روپے کی ریکوری نہیں کی ہے۔آڈٹ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے متاثرین کو زمین معاوضیکی دگنی ادائیگی سے 21 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ رہائشی املاک کے تجارتی استعمال کے جرمانے کی 5 ارب 40 کروڑ کی وصولی نہیں کی گئی۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…