منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہواوے کا 3لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے۔اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اورمہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کیمیدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن وزیراعظم شہبازشریف کے چین کے دورے کے دوران ہواوے کمپنی کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یاداشتوں کے پروگرام پر عملدرآمد کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔

ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کومزید استحکام حاصل ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان کے تکنیکی تعلیمی منظرنامے کو آگے بڑھانے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…