پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں ہو گا، اسرائیل نے بائیڈن کو مطمئن کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024 |

تل ابیب(این این آئی)امریکی حکومت کے دو ذمے داران نے باور کرایا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اسے اسرائیل کی جانب سے یہ اطمینان ہو گیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ذمے داران نے یہ عندیہ بھی دیا کہ واشنگٹن کے خیال میں فضائی دفاعی میزائل نظام (تھاڈ) اور اس کو چلانے کے لیے 100 کے قریب امریکی فوجیوں کے تل ابیب بھیجے جانے سے اسرائیل کے بعض اندیشے ختم ہو گئے کے نتیجے میں ایران کے بعض اندیشے ختم ہو گئے۔

ان اندیشوں میں ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائی اور عمومی سیکورٹی امور شامل ہیں۔البتہ دونوں ذمے داران نے (جنھوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا)خبردار کیا کہ اسرائیل کی یقین دہانیاں اٹل نہیں ہیں اور حالات تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ذمے داران کے مطابق وعدے پورے کرنے کے حوالے سے اسرائیل کا ریکارڈ بہت غیر یقینی ہے۔ ماضی میں کئی بار دیکھا جا چکا ہے کہ اس نے واشنگٹن کی توقعات کے بالکل الٹ عمل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…