جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ عابدزبیری سمیت بارکونسل کے 6 ممبران نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاران کی جانب سے حامد خان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔حامد خان کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ حامد خان کے وکیل نے کہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘کیا آپ کوصرف درخواست واپس لینے کیلئے وکیل کیا گیا، عابدزبیری خود بھی درخواست واپس لے سکتے تھے، اعتراضات کیساتھ دوسری درخواست بھی مقرر ہے۔اس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں واپس لیتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ صرف اعتراضات کے خلاف اپیل واپس لے رہے ہیں یا اصل درخواست بھی؟ وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ ہم درخواست اور اعتراضات کے خلاف دونوں اپیلیں واپس لے رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ درخواست 6 وکلاء نے دائر کی تھی، وہ خود بھی کہہ سکتے تھے کہ اسے واپس لینا چاہتے ہیں، حامد خان صاحب مجھے یقین ہے کہ آپ کی خدمات باضابطہ طور پر لی گئی ہوں گی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے درخواستیں واپس لینے پر خارج کر دیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…