اسلام آباد (نیوزڈ یسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کا آغاز کرکٹ کے موضوع پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے کرکٹ کو بات چیت کا نقطہ آغاز بنانے کی تجویز دی گئی۔
یاد رہے کہ آئندہ سال فروری میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق، اس موضوع پر دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی گفتگو شروع ہوگئی ہے۔اجلاس سے قبل بھارت روانگی کے وقت، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو شنگھائی تعاون تنظیم کے ظہرانے کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ اس موقع پر ایک ساتھ بیٹھے۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی درخواست پر وزرائے خارجہ کو ایک ساتھ بٹھایا گیا، جس کے لیے وزارت خارجہ نے ظہرانے کے سِٹنگ ارینجمنٹ میں تبدیلی کی۔