ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کرسکیں گے، مزید 90 دن کی توسیع ہوسکے گی۔
سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5 برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔