پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو، چار نئے اراکین کمیٹی میں شامل

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت چار نئے ارکان کو شامل کر لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے قائم سلیکشن کمیٹی میں تین نئے ووٹنگ کو شامل کر لیا جس میں سابق کپتان اظہر علی کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر عاقب جاوید، عالمی شہرت یافتہ سابق امپائر علیم ڈار اور حسن چیمہ کو شامل کر لیا ہے۔

چاروں نئے ارکان کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی میں موجود سابق کرکٹر اسد شفیق کو بھی ووٹنگ کے حقوق حاصل ہیں البتہ ٹیم مینجمنٹ میں موجود کپتان اور کوچ کو یہ حق نہیں دیا گیا تاہم ان سے ٹیم کی سلیکشن میں مشاورت ضرور کی جائے گی۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسد شفیق سلیکٹر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے اور ٹیم کے انتخاب میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے کے لیے کپتان اور کوچ سے مشاورت بھی کریں گے۔اس نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا امتحان دورہ آسٹریلیا میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے نئی ٹیم کا انتخاب ہو گا۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…