منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

خاتون ٹیچر کو بچوں سے ٹانگوں کا مساج کروانا مہنگا پڑ گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)اسکول تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں اساتذہ یا اسکول کے عملے کو اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے دیکھا جاتا ہے۔بھارت کے سرکاری اسکول کی ایک پریشان کن ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ طلبا کو خاتون ٹیچر کی ٹانگوں کا مساج کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول میں پیش آیا، ویڈیو میں سرکاری اسکول کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔صارفین سمیت دیگر اسکول اساتزہ کی جانب سے واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ مبینہ طور پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں ٹیچر کو کلاس روم میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا۔

اسکول کی پرنسپل، انجو چودھری نے وائرل ویڈیو پر کہا کہ وہ اس واقعے سے لاعلم ہیں۔ ان کا اس واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹیچر کی طبیعت ناساز ہو اور انہوں نے طلبہ سے پیروں کی مالش کرنے کی درخواست کی ہو۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت کا تعین کرنے کے لیے معاملے تحقیقات کرائی جائیں گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…