اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ظالم باپ کا بیٹے پر بہیمانہ تشدد، رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) ظالم باپ نے اپنے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی اطلاع کی کال موصول ہوئی، جس میں کالر نے بتایا کہ والد نے اپنے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر رکھا ہے۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر ہمسایے نے پولیس کی مدد طلب کی۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوراً موقع پر روانہ کیا، جہاں بچے کو رسیوں سے آزاد کروا کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

خوشاب پولیس نے ظالم باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین اس پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا، جس پر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بچے کو اس کے رشتے دار کی حفاظتی تحویل میں دے دیا اور والدین کو تنبیہ کی کہ وہ آئندہ بچے پر تشدد نہیں کریں گے۔ترجمان کے مطابق شہری بچوں پر ظلم و زیادتی سے متعلق کسی بھی واقعی کی اطلاع 15کال پر 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں دیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…