اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر بڑا اضافہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریبا 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی اورمقامی مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، رواں ہفتے کے دوران فی تولا سونا 5ہزار100 روپے مہنگا ہوگیا، جس سے فی تولا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ77ہزار روپے پر جاپہنچی۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372روپے بڑھ کر2 لاکھ37ہزار482 روپے پر جاپہنچی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا ریٹ48 ڈالر بڑھ کر2 ہزار665 ڈالر پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…