اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں بیروزگاری میں کمی متوقع، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کی پیشگوئی کردی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر 3.2 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد تھی، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد ہوسکتی ہے، پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد جانے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں حصہ 12.6 فیصد تھا، پاکستان میں قرضے 67 فیصد سے بڑھ کر معیشت کا 69 فیصد ہوسکتے ہیں۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کا منصفانہ نظام درکار ہے، پاکستان میں ٹیکسوں میں تمام شعبہ جات کو حصہ دار بنانا ضروری ہے، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، پاکستان کو سرکاری اداروں کے نقصانات کوروکنا ہوگا اور سرکاری محکموں کی گورننس بہتر بنانا ہوگی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہیے، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد ضروری ہے، حکومت پاکستان بجلی کی لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات یقینی بنائے اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق ایڈجسٹمنٹ بروقت کرے، پاکستان محصولات بڑھانے کیلیے کوششیں جاری رکھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ماحولیات، کرپشن اور اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں سرکاری اداروں میں کرپشن ختم کرنا ہوگی، پاکستان میں ماحول کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروبار کرنے کے لیے مساوی مواقع دینا ہوں گے، تمام شعبہ جات کی پست پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…