منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں محدود سرمایہ کاری کے باعث 33400 کی حد بحال

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھاو¿اورغیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تجارتی سرگرمیاں جمعرات کو اتارچڑھاو¿ کی زد میں رہیں تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن شروع ہونے کی وجہ سے انویسٹرزکی محدودسرمایہ کاری کے سبب تیزی برقرار رہی۔جس سے 33400 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید16 ارب52 کروڑ 45 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، مقامی کمپنیوں اور دیگر آرگنائزیشنز نے 58 لاکھ41 ہزارڈالر کا انخلا کیا ، اس دوران میوچل فنڈز34 لاکھ28 ہزار، این بی ایف سیز 13 لاکھ20 ہزار اور انفرادی سرمایہ کاروں نے7 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس92.95 پوائنٹس اضافے سے 33469.15 ہوگیا۔
کے ایس ای30 انڈیکس47.32 پوائنٹس بڑھ کر 20095.73 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 160.33 پوائنٹس ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 35.28 فیصد زائد رہا اور 17 کروڑ 92 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں234 کے بھاو¿ میں اضافہ، 122 کے دام میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…