جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

چین کی اپنے شہریوں کو جلد از جلد اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت جاری کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانے نے حزب اللہ کے اراکین پر ہونے والے حالیہ حملوں کے باعث کشدیدہ حالات کے پیشِ نظر چینی شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔جاری کردہ ہدایت کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔چینی سفارت خانے نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشدیدہ حالات کے پیشِ نظر اسرائیل میں مقیم چینی شہری جلد از جلد وطن یا محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں، اسرائیل میں سیکیورٹی کی صورتِ حال شدید پیچیدہ اور غیر متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی دبا کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ نے حملوں میں اضافے کی دھمکی دی ہے۔گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے اراکین پر حملے کیے گئے تھے، جس میں 39 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی ہوئے تھے، ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الفتح کے کمانڈر خلیل المقدہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…