جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دس ہزار سالہ قدیم جانور کو دوبارہ زندگی دینے کا انوکھا منصوبہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اکثر اوقات قدیم زمانے کے لوگوں اور جانوروں کی باقیات ملتی رہتی ہیں جن کی مدد سے ان کی قدامت اور ساخت پر حیرت انگیز معلومات سامنے آتی ہیں لیکن شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ان باقیات کی مدد سے کسی جاندار کو دوبارہ زندگی دے دی گئی ہو لیکن اب ایسے ہی ایک منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس میں سربیا سے ملنے والے جانور کی باقیات سے کلوننگ کے ذرہعے ان کی نسل کو دوبارہ زندگی دی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے ملنے والے 10 ہزار سال قبل کے 6 بالوں والے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ کے عمل سے ان جانوروں کی ویسی ہی نسل تیار کی جائے گی، اس مقصد کے لیے روس کے شہر یاکوٹسک میں موجود خصوصی لیبارٹری میں ان جانوروں کی جلد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ ان میں زندہ خلیے موجود ہیں یا نہیں۔ان 10 ہزار سال قدیم جانوروں کو دوبارہ زندگی دینے والے پراجیکٹ پر کام کرنے والے روسی اور جنوبی کورین سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم دریافت ہے جب کہ پراجیکٹ کے سربراہ گریگوریف کاکہنا ہے کہ ان جانوروں بالخصوص بالوں والے ہاتھی کا ایک بار پھر سانس لینا انتہائی دلچسپ اوراہم ہیں۔کورین سائنس دان کا کہنا ہے کہ کلوننگ کے لیے جلد سب سے اہم اور بہترین میٹریل ہے اسی لیے اس جلد میں موجود زندہ خلیوں کی تلاش کے لیے ان کا ایک نئی اور خصوصی لیبارٹری میں تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق جانوروں کی باقیات سربیا کے سرد ترین علاقے سے ملی ہیں جو کہ کسی زمانے میں ان جانوروں کا مسکن رہا تھا اسی لیے اس جگہ کو تحقیق کے لیے چنا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…