جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سیکورٹی سائٹ نے فیس بک اور واٹس ایپ کے صارفین کو خبردار کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فیس بک، واٹس ایپ اور بی بی سی کی جعلی ایپس استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان ویب سائٹس کی جعلی ایپس ان کے اسمارٹ فونز کا حصہ بن کر ان کے پرائیویٹ ڈیٹا کو چوری کر سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سائٹ ایواسٹ نے خبردار کیا ہے کہ ان مقبول اپیس کی جعلی ایپس عام طور پر ونڈوز فون اسٹور پر ظاہر ہوتی ہیں اور ہیکرز خفیہ کوڈ کا استعمال کرکے صارفین کی حساس اور نجی معلومات لے اڑتے ہیں جب کہ اس طرح کی جعلی ایپس کی تعداد ایک دو نہیں بلکہ 50 تک ہے۔ سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایپس سب سے پہلے صارف کا بنیادی ڈیٹا چوری کر کے اس پر مختلف اشتہار ڈسپلے کرتی ہیں جو عام طور پر صارف کی لوکیشن سے سامنے آتے ہیں جب کہ ان میں سے کچھ ایپس صارف کو اس بات پر مجبور کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اشتہار پر دی گئی اشیا کو خریدیں۔ ہیکرز کا نشانہ بننے والی ان مقبول ایپس میں سی این این، ویوو، اور بیٹ 365 بھی شامل ہیں۔ایواسٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ونڈو اسٹور کو جعلی ایپس نے نشانہ بنایا ہو بلکہ رواں سال کے آغاز میں ہی ایک انتہائی بدنام سوفٹ ویئر کا ونڈو اسٹور میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس سے لاکھوں صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ گئی تھی اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ ونڈو اسٹور ہیکرز کے لیے آسان شکار ہے۔ سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ اسی لیے گوگل پلے اسٹور اور ا?ئی ٹونز اپنے تمام ایکو سسٹم کی حفاظت کے لیے اسمارٹر سلوشنز کا استعمال کر رہے ہیں اسی لیے ہیکرزونڈوز اسٹور کو اپنا ٹارگٹ بنارہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…