اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ایک ماہ تک مسلسل کمی کے بعد مہنگائی میں اضافہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئ)ملک میں ایک ماہ مسلسل کمی کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ہوگیا ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں اضافے کی شرح بہت معمولی رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 14.36 فیصد رہی ہے تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 17.15فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 14ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گندم کا آٹا، دال ماش، انڈے، آلو، دال مسور اور مونگ، پیاز، ایل پی جی گیس مہنگائی ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، چکن، دال چنا، لہسن، بیف، مٹن، دودھ، دہی مہنگا ہوا، سالانہ بنیاد پر پیاز 88 فیصد، دال چنا 56 فیصد، خشک دودھ 26 فیصد مہنگا ہو ا جبکہ اس دوران بیف 25 فیصد، چکن 20 فیصد، لہسن کی قیمت میں 19.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38.54 فیصد، سرخ مرچ 20 فیصد ، چاول 10 فیصد، گڑ 9 فیصد، ڈیزل 15.64 فیصد، پیٹرول 15 فیصد سستا ہوا ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 9.65 فیصد، اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے 0.69فیصداضافے کے ساتھ13.98فیصد رہی۔22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.05فیصد اضافے کے ساتھ 17.15 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 14.41فیصد رہی۔اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.30 فیصد کمی کے ساتھ 13.09 فیصدرہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…