جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی تھی، مدیحہ امام کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔مدیحہ امام نے پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا،جس میں انہوں نے اپنے کریئر سمیت اپنے شوہر موجی بسر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے لیکن ہماری شادی دبئی میں ہوئی تھی جس میں میرے والدین نے شرکت نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میری شادی کی تاریخ طے ہوئی تو میرے والد ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے میری والدہ بھی میرے نکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں اور پھر بہنوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا جبکہ والدین بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شریک ہوئے۔مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے والد کی مکمل صحتیابی تک ولیمہ ملتوی کردیا تھا اور نکاح کے 4 ماہ بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا۔اداکارہ نے شوہر اور اپنی عمر کے فرق کے بارے میں کہا کہ میرے شوہر موجی بسر مجھ سے ساڑھے چار سال چھوٹے ہیں، عمر کے فرق کی وجہ سے ہماری ذہنی سوچ کے درمیان بھی فرق ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فرق ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب موجی نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا تو اس وقت میری عمر31 سال تھی، ہم دونوں ہی شادی کو لیکر بہت سنجیدہ تھے لہذا میں نے فورا ہاں کردی تھی۔واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کی مقبول فلموں دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…