جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

datetime 30  اگست‬‮  2024 |

سانگھڑ(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواںـ 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں ـ2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں راز گیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے۔پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے رپورٹ کیا تھا کہ کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس ملے گی اور یومیہ 250 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کا پری کمرشلٹی ورکنگ انٹرسٹ 25 فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…