بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہلیہ کو 2 روز میں سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس

datetime 29  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ کو سرکاری گھر خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔گھر خالی کرنے کا نوٹس سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔رہائش گاہ کے باہر چسپاں کیے گئے نوٹس میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ 20 جون کو آپ کا تبادلہ ہوا،2 ماہ میں مکان خالی کرنا ہوتا ہے، 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، آپ نے آفیسرز کالونی میں سرکاری گھر خالی نہیں کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق سرکاری رہائش گاہ کو اپنے قبضے میں رکھ کر قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جیل کے دیگر افسران کے پاس رہائش نہ ہونیکی وجہ سے وہ اضطراب کا شکار ہیں۔نوٹس میں2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مکان خالی کر دیں ورنہ آپ کی رہائش گاہ کا پانی، بجلی منقطع کر دی جائے گی۔لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق کیس لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں زیر التوا ہے۔مغوی کی اہلیہ کی وکیل ایمان مزاری نے ایکس پر کہا ہے کہ اس سے زیادہ نیچ حرکت کیا ہو سکتی ہے؟ لاپتا محمد اکرم کے گھر پر نوٹس چپکا دیا گیا ہے کہ ان کی چار ماہ کی حاملہ بیوی اور تین بچے 2 دن کے اندر گھر خالی کریں، پہلے بیوی بچوں کے سامنے اکرم صاحب کو لاپتا کیا جاتا ہے اور پھر بارہا ریڈ اور آج یہ بے شرمی کا مظاہرہ ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…