جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ماموں نے 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (اینی این آئی )بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماموں نے ہی اپنی 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولاپور میں پیش آیا جہاں ماموں اپنی بہن کے گھر میں3 ماہ سے رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ فون کے زیادہ استعمال پر ماموں نے 10 سالہ بھانجی کو ڈانٹا اور پھر مارا جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین ملازمت پیشہ افراد ہیں، والدہ نے گھر آنے کے بعد ماموں سے بچی کا پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ بچی کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے باہر گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم بچی کے والد کے گھر آنے سے پہلے جاچکا تھا، بچی کے گھر واپس نہ آنے کے بعد والدین نے پولیس کو شکایت کی اور علاقے کی تلاشی لینے کے بعد بچی کی لاش گھر سے 800 میٹر دور گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…