اسلام آباد (این این آئی)وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی،ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا،یہ فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں