لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کاجال توبچھادیاہے اورجدید ترین سفری سہولتوں کے لئے میٹرو بس کے بعد اب اورنج ٹرین کامنصوبہ بھی بنایاجارہاہے لیکن دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف کے حلقہ این اے120 بند روڈ کھوکھر ٹاون خالد پارک کے مین بازار سے گزرنا محال ہے۔ علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے گٹروں سے گندا پانی ابل رہا ہے جس کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں سے متعدد بار ان مسائل کے حل کے لئے کہا گیا، تاہم وزیر اعظم کا حلقہ انتخاب ہونے کے باوجود مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے صحت عامہ کے مسائل سر اٹھا رہے ہیں، جبکہ علاقے میں ملیریا اور ڈینگی جیسی جان لیوا بیماریاں بھی عام ہو رہی ہیں۔جبکہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھرمیں ڈینگی مہم شروع کررکھی ہے