اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان

datetime 25  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 اور مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں فرنس آئل سے 1.95 اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا کہ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…