جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے ، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا، رانا ثناء اللہ

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے ، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا، نوارشریف کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم (ن )فرانس کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا جلسہ منعقد ہواجس کا آغار تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور بین الصوبائی وزارت کے انچارج و صدر مسلم لیگ (ن )پنجاب رانا ثنا اللہ تھے۔

پاکستان کے فرانس میں سفیر عاصم افتخار احمد ، اور مسلم لیگ (ن )کے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک خصوصی مہمانوں میں شامل تھے۔ صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کی زیر صدارت اس جلسے میں مسلم لیگیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے موجودہ حالات پر بات چیت کی اور تمام مقررین پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت پر تنقید کی اور اسی کو پاکستان کی موجودہ حالات ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے اپنے خطاب میں عمران نیازی کو فتنہ قرار دیا اور کہا کہ اب اس فتنے کا خاتمہ ہو کر رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اب انشااللہ مسلم لیگ ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف ہی اس ملک کو ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے او ورسیز کی ہر مشکلات کا حال نکالنا ہے اور پارلیمنٹ اور سینٹ میں بھی انکو نمائندگی دی جائیگی ۔ انھوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک جو اوورسیز میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ہم اْمید کرتے ہیں مسلم لیگ کو اور زیادہ منظم طریقے سے چلائیں گے ،بیرسٹر امجد ملک کی اس محنت کا اعتراف میاں محمد نواز شریف بار ہا دفعہ کر چکے ہیں۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں بھر پور حصہ ڈالنا ہے اور ان کو مشکلات سے نکالیں گے ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور جو اوورسیز کے مطالبات ہیں انکو انشااللہ پورا کرنا ہے،پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور ہم نے بتایا کہ نومئی ہماری ریڈلائن ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن )فرانس میاں محمد حنیف نے کہا کہ ہم مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہیں،جتنا ہم بیرون ممالک اس وقت پاکستان کی جو خدمت کر رہے ہیں رواں سال 2023ـ2024 تیس ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کی ترسیل ہوئی جوکہ گذشتہ سال تقریباً 24 ارب ڈالر تھی اور حکومتوں کی طرف سے صرف زبانی تعریف کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتا ہے مگر اب توقع ہے کہ اب حکومت نظرثانی فرمائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم کئی سالوں سے ایک موبائل پر ٹیکس چھوٹ مانگ رہے تھے کہ اب جہاز کی ٹکٹ پر نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے،آپ سے گزارش ہے اس معاملہ پر دوبارہ غور فرمائیں اور اوورسیز پاکستانیز کو استثنیٰ لیکر دیں۔ چیف کوآرڈینیٹرطلعت محمود چوہان نے کہا کہ ہم دیار غیر میں ہر لمحہ پاکستان کے حالات سے نہ صرف باخبر رہتے ہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ فکر مند رہتے ہیں ،یوں تو ہم بنیادی طور پر کئی سالوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ کام کر رہے ہیں مگر جب سے صدر وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق سے ڈار اور بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر نے مسلم لیگ اوورسیز کی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے مسلم لیگ (ن) کو پورے دنیا میں منظم کیا گیا ہے۔

اب ہماری جماعت امریکہ سے آسٹریلیا تک تقریباً 36 ممالک جہاں جہاں پاکستانی ہیں وہاں موجود ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان اور چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے ملک کی ترقی اور جماعت کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔صدر جماعت میاں محمد حنیف نے جماعت کی مضبوطی پر زور دیا اور کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔اس پرگرام میں یورپ بھر سے مسلم لیگ کے صدرو اور کارکن شامل تھے۔ ہالینڈ سے مسلم لیگ (ن )کے صدر پرویز سندھیلہ ، جرمنی سے مسلم (ن )کے صدر اور چیئرمین رانا لیاقت علی اور چوہدری عبدالرحمن ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن جرمنی عمران ضیاء ، مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان نے خصوصی شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن )فرانس کے عہدیداران سرپرست سردار ظہور اقبال ، سابق صدر اختر بٹ، سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم ، نائب صدور حاجی محمد نثار، شہباز کسانہ ، امتیاز ڈار ، عبدالشکور ، کشمیری راہنما چوہدری نعیم اختر ، چیف آرگنائزر جاوید شیخ، سیکرٹری اطلاعات راجہ محمد اشفاق اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ بزنس کمیونٹی کی دیگر ارکان نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی جن میں صفدر برنالی ، عصمت اللہ گوندل، ملک ارشاد شامل تھے۔ میزبان مجلس نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا پروگرام کے آخر میں ڈنر کا شاندار انتظام کیا گیا اس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی اور سب نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ نظامت کے فرائض شمروز الٰہی گھمن نے ادا کئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…