حیدر آباد(این این آئی)حیدآبادشہر میں دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو اسٹاک کی سفارش کے بعد شہر میں دودھ 15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ دودھ کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 215 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔