بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

فوج کے سیاست سے الگ نہ ہونے تک ملک بحران سے نہیں نکل سکتا،فضل الرحمن

datetime 15  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فوج کے سیاست سے الگ نہ ہونے تک ملک بحران سے نہیں نکل سکتا، طاقتور حلقے حقیقت جتنی جلدی سمجھ جائیں ملک ، خود ان کیلئے بہتر ہے۔ایک بیان میں سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا،جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں،اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے جتنی جلدی اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے، سارے مسائل کا حل ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…