جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

نیپرا نے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی

datetime 12  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12پیسے تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں7.12روپے تک اضافے کی درخواست منظور کر لی جس میں ماہانہ 200یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو 3ماہ کیلئے اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی کے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 7روپے 12 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور نوٹیفکیشن کا اجرا ہوتے ہی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔حالیہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک ہوگا جبکہ ماہانہ 201سے 300یونٹ تک یونٹ استعمال کا ٹیرف 7.12روپے اضافے سے 34.26روپے ہو جائے گا۔ماہانہ 301سے 400یونٹ کا ٹیرف7.02روپے اضافے سے 39.15روپے جبکہ ماہانہ 401سے 500یونٹ کا ٹیرف استعمال کرنے والے کے لیے 6.12روپے اضافے سے ٹیرف 41.36روپے ہو جائے گا۔ماہانہ 501سے 600یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 42.78روپے جبکہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 48.84روپے ہوجائے گا اور ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ماہانہ 50یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ 51سے100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74روپے برقرار رہے گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پرویکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37روپے 38 پیسے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہوگا۔دستاویز کے مطابق ماہانہ301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے، ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ501 سے 600 یونٹ تک کاٹیرف 61 روپے 71 پیسے، ماہانہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے24 پیسے اور ٹیکسزکیساتھ ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69روپے27 پیسے ہوجائیگا۔پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے100یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ101سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائیگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…