اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاو 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہے۔
عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاو 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 335 ڈالر ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2355 ڈالر فی اونس ہے۔