وہاڑی(نیوز ڈیسک)وہاڑی میں مسافر بس الٹنے سے 2افراد جاں بحق اور 35افراد زخمی ہوگئے۔ جس میں معتدد خواتین اور بچوں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے بہاولپور جانےوالی بس خانیوال چوک کے مقام پر الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا ہے اور جہاں 8زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔