اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے ،پالپا جھگڑا: ساتویں دن کئی پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے پائلٹس کی تعداد پوری نہیں ہوئی جبکہ پائلٹ بھی احتجاج چھوڑنے پر راضی نہیں،آج اس جھگڑے کے ساتویں دن بھی کئی پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔سول ایوی ایشن نے بیماری کا کہہ کر چھٹی کرنے والے 21 پائلٹس سے تفتیش کیلئے بورڈ بنا دیا ، پالپا کہتی ہے اس پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے شکایت کریں گے۔پالپا نے ہڑتال کی کال دی اور پی آئی اے کے21 پائلٹوں نے چھٹی کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیے۔پائلٹوں کی بیماری کیا ہے ، جسمانی اور نفسیاتی فٹنس کیسی ہے؟یہ جانچنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیاہے۔ میڈیکل بورڈ نے پائلٹس کو 8 ، 12اور 19 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ میڈیکل بورڈ یہ گتھی بھی سلجھانا چاہتا ہے کہ 21 پائلٹس بیک وقت کیسے بیمار ہو گئے۔ پی آئی اے کے بیمار پائلٹس میں کیپٹن عبدالمتین، اورنگزیب حشمت خان، جرار ظفر،سید احسن عباس زیدی ، کیپٹن صلاح الدین جمال،محمد امان درانی،خرم مغل، ندیم مصور ، کیپٹن عمر راشد شامل ہیں۔ بیمار ہونے والے کو پائلٹس میں عثمان حیات ملک، ارتضٰی علی، عثمان رفیق چٹھہ ، زیب النساء، کامران خان، اسد الیاس، شہریار ڈوگر ، علی احمد سعید، صابرالرحمان ،افسر طحٰہ حارث انجم ، عاصم ضیاءاور زوہیب احمد شیخ شامل ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…