لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءسردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خوف ہے کہ چین نے نواز شریف کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جس پر کوئی قرض نہیں ہے،ایک طرف عمران خان کی انا ہے اور دوسری طرف پاکستان کی عوام کا فیصلہ ہے ،نواز شریف وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ۔ان خےالات کا اظہارانہوںنے این اے 122الیکشن مہم کے حوالے سے شاہ دین سکیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ناکام الیکشن مشینری ہو اور خرچہ مجھ پر ڈال دیا جائے میں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ جانے کی بجائے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں نمازیوں پر گولیاں برسانے والوں اور معصوم بچے بچیوں پر بم برسانے والوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں بچی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا جس کی وجہ سے ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موٹر وے ،بجلی کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبے ہماری ترجیح ہیں ۔ہم دہشتگردی سے پاک پاکستان بنائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں