بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں 7 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھا کے بعد ایک بار پھر78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور300سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 77900پوائنٹس سے بڑھ کر78200پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 54.62فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 78600پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر اس سطح پر انڈیکس برقرار نہ رہ سکا جبکہ مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 77900پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 335.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77940.58پوائنٹس سے بڑھ کر78275.65پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 194.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25187.03پوائنٹس سے بڑھ کر25381.36پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49247.06پوائنٹس سے بڑھ کر 49314.22پوائنٹس ہو گیا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب30کروڑ18لاکھ81ہزار920روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب90ارب13کروڑ88لاکھ77ہزار540روپے سے بڑھ کر102کھرب 97ارب44کروڑ7لاکھ59ہزار460روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 19ارب روپے مالیت کے 46کروڑ97لاکھ56ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ21لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 454کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،248میں کمی اور57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 5کروڑ76لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ3کروڑ76لاکھ ،پرویز احمد کمپنی 3کروڑ11لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 2کروڑ74لاکھ اور ہم نیٹ ورک 1کروڑ81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بھا میں35.05روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 534.00روپے ہو گئی اسی طرح 18.23روپے کے اضافے سے سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے حصص کی قیمت838.57روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان لمیٹڈ کے بھا میں242.35روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت6914.00روپے ہو گئی اسی طرح61.08روپے کی کمی سے پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت627.26روپے پر آ گئی ۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…