اٹک(نیوزڈیسک) پنجاب کے مرحوم وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ –نون کے امید وار جہانگیر خانزادہ اٹک کے حلقہ پی پی -16 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں واضح برتری سے کامیاب ہو گئے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، جہانگیر نے 40390 جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امید وار ڈاکٹر نعیم اعوان صرف 4123 ووٹ حاصل کر سکے۔جہانگیر کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ن-لیگی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن جہانگیر کو مبارک باد دینے ان کے گاؤں شادی خان پہنچے۔اس موقع پر جہانگیر نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے حلقے کے لوگوں اور سیاسی قائدین کا شکریہ ادا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوام کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔یہ حلقہ اگست میں شجاح خانزادہ کی خود کش حملے میں ہلاکت کے بعد خالی ہوا تھا۔ مقامی سیاسی مبصرین پہلے ہی جہانگیر خانزادہ کی فتح کی پیش گوئی کر چکے تھے۔
خیال رہے کہ ان کے حریف ڈاکٹر اعوان پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن تمام پارٹیوں کی جانب سے جہانگیر کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑے کرنے کے متفقہ فیصلے کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن لڑا۔پی پی- 16 میں114,027 مرد جبکہ 92,642 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حلقے میں مردوں کے لیے 224 جبکہ خواتین کے لیے 181 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کے تقریباً 900 اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تقریباً 1500 پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
پی پی 16ضمنی انتخابات ، ن لیگ نے میدان مارلیا
6
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں