پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ

datetime 31  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور روزانہ 50 سے 55 افراد اپنی زندگیوں کا خاتم کر رہے ہیں۔میپنگ یوتھ مینٹل ہیلتھ لینڈ سکیپسکی جانب سے پاکستان، مصر، انڈونیشیا اور ویتنام کی بصیرت کے عنوان سے مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ان ممالک کے دماغی صحت کے ماہرین نے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے ان خدشات کو دور کرنے اور دماغی صحت کے سپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق سائیکیٹرک ایسوسی ایشن نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والوں میں خواتین سے زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس انتہائی قدم اٹھانے والوں میں سے 70 فیصد کی عمریں 15 سے 29 سال کے درمیان ہیں جب کہ خودکشی ملک میں نوجوانوں کی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے۔ماہرین نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی سال 2019 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سال میں پاکستان میں 19 ہزار 331 افراد نے خودکشی کی۔ ان میں 14 ہزار 771 مرد جب کہ 4 ہزار 560 خواتین شامل ہیں۔

پاکستان میں دماغی صحت کے منظر نامے کے تجزیے کے مطابق تنا، اضطراب، ڈپریشن، منشیات کا استعمال، خودکشی کے خیالات، جارحیت، ناامیدی، بے بسی اور اعتماد کی کمی پاکستان میں نوجوانوں کو درپیش ذہنی صحت کے سب سے اہم مسائل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں انتہا کی غربت، بے روزگاری، سماجی نا ہمواری، گھریلو جھگڑے جیسے دیگر مسائل لوگوں کو مایوس اور خودکشی کی جانب راغب کرنے والے بڑے عوامل میں سے ایک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…