لاہور(نیوز ڈیسک)اردو زبان کو سرکاری سطح پر نافذ کر نے کے لیے پہلی حکومتی ڈید لائن آج ختم ہو گئی لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔کابینہ ڈویڑن نے وزیر اعظم کی منظوری سے 6 جولائی 2015 کو تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو ایک مراسلہ بھیجا جس کے مطابق ان تمام اداروں کو تین ماہ میں اپنی پالیسیاں، قوانین ، ویب سائٹس اور ہر طرح کے فارم کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنا تھا۔ تمام عوامی اہمیت کی جگہوں پر اردو کے سائن بورڈ زنصب کرنا تھے۔ یہاں تک کہ صارفین کوبجلی ، گیس ، پانی ، ٹیلیفون اور دیگر سرکاری بلوں کی اردو میں فراہمی یقینی بنانا تھی۔ ان کاموں کے لیے وزیر اعظم نے تین ماہ کی ڈید لائن دی جو آج ختم ہو گئی ہے۔ڈید لائن ختم ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی بل انگریزی میں ہیں، سرکاری دفاتر میں نصب انگریزی تختیاں منہ چڑا رہی ہیں اور وفاقی وزارتوں کی تمام ویب سائٹس انگریزی میں ہیں۔صرف حکومت ہی نہیں۔خود عدلیہ اور مقننہ بھی بے نیاز نظر آتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی اپنی ویب سایٹ اردو میں نہیں ڈھل سکی۔ پارلیمانی ایوانوں میں بھی چئرمین سینیٹ انگریزی میں رولنگ دے رہے ہیں۔اردو کے نفاذ کے حوالے سے دوسری ڈیڈ لائن 8 دسمبرکو ختم ہو گی جب حکومت سپریم کورٹ میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائے گی۔ حکومت کی عدم سنجیدگی اپنی جگہ لیکن شاید اس دوران صرف اردو سمجھنے والوں کی مشکل کچھ آسان ہو جائے۔
اردو کو سرکاری سطح پر نافذ کر نے کیلئے پہلی حکومتی ڈید لائن ختم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کردی
-
اے آئی سے بنائی گئی ”خاتون وکیل”کی وائرل ویڈیوز کا معاملہ سائبر کرائم ایجنسی پہنچ گیا
-
چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے خوشخبری، آسان قرضوں کی سہولت
-
سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر
-
طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! مفت کروم بک اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری
-
پنجاب حکومت کا نکاح خواں اور رجسٹرارز کے گرد گھیرا تنگ
-
ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!
-
ویان مولڈر کو برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے کیوں روکا؟ جنوبی افریقی کوچ نے وجہ بتا دی
-
خواتین شرکا کیساتھ جنسی زیادتی پر ریئلٹی شو ’پہلی نظرمیں شادی‘ ہمیشہ کیلیے بند
-
مسلسل2 روز تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی
-
وینا ملک کی میڈیا میں واپسی، بدلی ہوئی شکل پر صارفین حیران
-
ہونڈا سی ڈی 70 اب آسان اقساط پر دستیاب
-
پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا امکان، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں



















































