اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کے لئے 10پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے اورنیپرا کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ اس کو اپنے حسابات میں شامل کرے۔ اس سرچارج سے حاصل ہونے والی رقم 969میگاواٹ کے زیر تعمیر منصوبہ پر خرچ ہو رہی ہے۔ نیلم جہلم سرچارج 2008ء میں31 دسمبر 2015ء تک کے لئے لگایا گیا تھا۔