کراکس(نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاکلیٹ کوائن کی تیار میں 80 ماہر شیفس نے حصہ لیا۔ دارالحکومت کراکس میں منعقدہ اس انوکھے مقابلے میں 650 کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کوائن تیار کیا گیا جس کا قطر 240 میٹر ہے۔ شیفس نے چاکلیٹ فیئر کے موقع پر بنائے گئے کوائن کی تیاری میں 10 گھنٹے کا وقت صرف کیا۔ چاکلیٹ فیئر میں شرکت کرنے والے سیاح نمائش کے آخر میں بڑے چاکلیٹ کوائن کے ٹکڑے خرید سکیں گے