کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک میں پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرنے والی ایسوسی ایشن ’یونائٹ فار ہیومینٹی ‘ کے زیر اہتمام سندھ کے علاقے ’تھر‘ کے مکینوں کی امداد کیلئے ایک خیراتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین انصار برنی تھے،جنگ رپورٹر شفقت علی رضا کے مطابق پروگرام کے پہلے حصے میںمسز توقیر خالد، عباس رضوی، شوکت علی اور شفیق بیگ نے خطاب کیا اور انسانیت کی خدمت کرنے پر زور دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ فلاح وبہبود کاکام کرنے والی تنظیم ’یونائٹ فار ہیومنٹی ‘ہمیشہ سے ہی پاکستان میں ضرورتمند، بے سہارا اور مستحق لوگوں کی امداد کے لئے کوشاں نظر آئی ہے۔ تنظیم کی سربراہ مسز افشاءبیگ کی امدادی کاموں کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مہمان خصوصی انصار برنی نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں جاری مسائل کے حل کے لئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کے خلاف بھارت اور دوسری پاکستان مخالف طاقتیں غلط اور منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں،پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ وہ ملک تو خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک کو محفوظ کرنے کے لئے پاک آرمی اور پاکستانی عوام نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے جس کی مثال تاریخوں میں یاد رکھی جائے گی۔ پروگرام میں انصار برنی نے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض افشا بیگ اور ریحان کیانی نے ادا کئے۔ پروگرام میں رکھے گئے خیراتی بکس میں شرکاءنے تھر متاثرین کیلئے عطیات دی۔ پروگرام کا دوسرا حصہ محفل موسیقی کے لئے مختص تھا جس میں ہامینہ شاہ ،وقار ایکس ، ساما بلیک ،فراز یوسف زئی ،پرنس فیبولس اور سردار رنجیت ٹپیالہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ڈنمارک، تھر متاثرین کیلئے خیراتی پروگرام کا انعقاد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس! حکومت کا بڑا اعلان
-
اے آئی سے بنائی گئی ”خاتون وکیل”کی وائرل ویڈیوز کا معاملہ سائبر کرائم ایجنسی پہنچ گیا
-
چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے خوشخبری، آسان قرضوں کی سہولت
-
سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر
-
وزیراعظم “اپنا گھر پروگرام” : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی
-
پنجاب حکومت کا نکاح خواں اور رجسٹرارز کے گرد گھیرا تنگ
-
زلزلے کے جھٹکے ،شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
-
مریم نواز کا لیگل نوٹس !چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!
-
مسلسل2 روز تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی
-
سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے مقدمات سے متعلق بڑا حکم
-
پیٹرولیم صارفین کے لیے اہم خبر، عالمی مارکیٹ سے بڑی اپڈیٹ آگئی



















































