منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

datetime 29  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے)کے تحت پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پیرکو واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے جلد رقم پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3ارب ڈالر ملنے تھے تاہم پاکستان کو 1.9ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے مل چکے ہیں۔اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا۔آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی اریجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی وجہ سے ہی پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب ہوا،یہ پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے اور ریٹنگ میں بہتری کا بھی امکان ہے۔حکومت پاکستان اب آئندہ 3سال کیلئے نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آئی ایم وفد اب پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…