منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا گورنر سندھ کے جامعات سے متعلق اختیارات مزید محدود کرنیکا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے گورنر سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کی تجویز کو نظرانداز کرکے اپنی مرضی کا وائس چانسلر لگانے کے اقدام کے بعد گورنر سندھ کے جامعات سے متعلق اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب رولز آف بزنس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے جنگ رپورٹر سید محمد عسکری کے مطابق وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے تقرر کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری جاری کرے گا اور گورنر ہاوس اب ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکے گا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گورنر ہاوس جامعات کے معاملات میں وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سیکریٹری قانون، اور سیکریٹری بورڈ و جامعات اقبال حسین درانی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ گورنرسندھ سے نوشاد شیخ کی تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی اور نوشاد شیخ کو ہٹاکر وزیراعلی اور تلاش کمیٹی کی تجویز پر سعید قریشی کو ڈاﺅ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کا کہا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ جامعات کے ڈینز اور تمام اراکین سینڈیکیٹ کے تقرر کے اختیارات بھی گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل کردیئے جائیں گے جبکہ جامعات میں ریٹائر اور ریٹائر پرفیسرز اور دیگر عملے کو دوبارہ بھرتی کرنے کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو حاصل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ گورنر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا جس کے لیے جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے ایکٹ میں جلد ترمیم ہوگی اور ان اراکین کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی چیف سیکریٹری جاری کیا کرے گا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاوس نے ڈاویونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری پہلی مرتبہ چیف سیکرٹری سندھ کے توسط سے بھیجی تھی جس میں سعید قریشی کو تلاش کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں وائس چانسلر مقرر کرنے کی سفارش بھیجی گئی تھی جسے گورنر نے نظر انداز کر اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری کو ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…