شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں موٹر وے میں کار اور ٹرک میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے پر موضع چھینہ کے قریب پیش آیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کامران، مہک بی بی ، سمعیہ اویس اور آٹھ سال کا اذان شامل ہیں۔ حادثے میں ظفر اویس زخمی ہوئے ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔