لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر پیغام۔ انہوں نے کہا اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے احترام کو اجاگر کرنا ہے۔استاد کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہے۔ آج معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ استاد ہی ہے جس نے طالب علم کو زندگی گزارنے کے طریقے اور مقصد سے روشناس کرایا۔طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کے بعد انسان کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا کردار استاد کا ہوتا ہے۔اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔