لاہور( این این آئی)پاکستانی کمپنی کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کے گوشت کا آرڈر مل گیا ۔متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے باعث پاکستانی کمپنی کو متحدہ عرب امارت کی کمپنی سے 40 لاکھ ڈالر کا فروزن گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیاہے جو کہ ملکی معیشت کیلئے ایک خوش آئند موقع ہے ۔