اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اورپائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان پروازوں کی مکمل بحالی کے لیے چار گھنٹے تک جاری رہنے والا مذاکرات کا پہلا دورناکام ہوگیا۔ پالپا نے پروازوں کی جزوی ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا۔ فریقین کل مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کریں گے۔ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کی جبکہ پاکستان ایرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدرعامر ہاشمی نے پائلٹس کی طرف سے چار رکنی وفد کی سربراہی کی۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران چیرمین پی آئی اے سے رابطہ ہی نہیں ہوسکا۔گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے۔ مذاکرات کے بعد مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تاہم بات چیت میں پی ا?ئی اے کی انتظامیہ کو بھی شامل کیا جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں