واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن شیلا جیکسن نے وزیر اعظم نواز شریف کے اکتوبر کے آخر میں دورے پر شایان شان استقبال اور خیرمقدم بارے کانگریس میں قراداد پیش کر نے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعظم محمد نواز شریف اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کادورہ کرینگے ۔وہ یہ دورہ امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر کر رہے ہیں۔دورہ کی یہ دعوت انہیں امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائیس نے اگست میں اپنے دورہ کے دوران اوباما کی طرف سے پہنچائی تھی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف دورہ کے آغاز پر شکاگو میں منعقدہ کاروباری اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کرینگے اس کانفرنس میں امریکی کاروباری شخصیات ، سرمایہ کار اور پاکستان سے ایک کاروباری وفد شرکت کرےگا وزیر اعظم محمد نواز شریف امریکہ کی نمایاں ترین کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ گول میز کانفرنس کرینگے اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے بالمشافہ ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر باراک اوباما ، امریکی کابینہ کے اہم اراکین اور غیرملکی پالیسی سازوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرینگے۔