جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن،عمران خان نے فوجی اہلکاروں کی ”خاص جگہ“ موجودگی کا بھی مطالبہ کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ دھاندلی کرنے جبکہ پی ٹی آئی دھاندلی روکنے کی ٹریننگ کر رہی ہے ،این اے 122کا ضمنی انتخاب 2013ءکے عام انتخابات سے بڑا مقابلہ ہے اور پی ٹی آئی کا(ن)لیگ سے نہیں بلکہ وفاق اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آمد کے بعد اولڈ ائیر پورٹ اور گلبرگ آفس میں این اے 122کی انتخابی مہم کے کوارڈی نیٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین ، چوہدری سرور ، میاں محمود الرشید ، عبد العلیم خان ،جمشید اقبال چیمہ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نام تبدیل کر کے سٹے آرڈر لیگ رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف سٹے آرڈر پر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11اکتوبر کے روز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی تعینات کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے کہیں گے تھیلے ریٹرننگ افسر کے پاس منتقل کرنے والی گاڑی کے اندر بھی ایک فوجی اہلکار تعینات رکھا جائے کیونکہ اس دوران (ن) لیگ والے گڑ بڑھ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہی لوگ انتخابات کرارہے ہیں جو ماضی میں دھاندلی کر اچکے ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ پی ٹی آئی اس حلقے سے کامیاب نہ ہو لیکن ہم دھاندلی کو روکنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ وزراءکے انتخابی مہم میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزراءانتخابی مہم میں نہیں آ سکتے کیونکہ ان کے پاس سرکاری وسائل ہوتے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی کے پاس سوائے منشور کے کچھ نہیں ہوتا۔ خیبر پختوانخواہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہمارا وزیر اعلیٰ یا کوئی بھی وزیر انتخابی مہم میں نہیں گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…