پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں اسلامی سزائوں کا نفاذ ہوتا اور اختیار مجھے ملتا تو الزامات لگانیوالے کو کوڑے لگاتی،حریم شاہ

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے،پاکستان میں اسلامی سزائوں کا نفاذ ہوتا اور اختیار مجھے ملتا تو الزامات لگانیوالے کو کوڑے لگاتی۔ ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ حال ہی میں آپ سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں حریم شاہ کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے جا رہی ہیں، یہ ویڈیو حریم خود بھی ریلیز کرسکتی ہیں، اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟حریم شاہ نے بتایا کہ دعویٰ بالکل بے بنیاد، جعلی اور من گھڑت ہے، اگر ہم اس وقت فلسطین کے ٹرینڈ چلائیں تو ہمیں کچھ ثواب بھی حاصل ہو سکے، فلسطین پاکستان کے حالات دیکھیں ہم مسلمان ہونے کے باوجود ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ ہم بے حیائی کی تشہیر کر رہے ہیں اور الزامات لگارہے ہیں، اگر پاکستان میں اسلامی سزاں کا نفاذ ہوتا اور ان سزاں کیلئے اختیار مجھے دیا جاتا تو میں الزامات لگانے والے افراد کو کوڑے لگاتی، انھیں بتاتی کہ ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا کتنا بڑا گناہ ہے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ ایسے لوگوں کے پاس اگر میری ایسی کوئی چیز ہے تو سامنے لائیں، ایسے لوگ کچھ بھی پیش نہیں کرتے ،گھٹیا شہرت کیلئے صرف باتوں کے ذریعے اپنی طرف لوگوں کو متوجہ کر تے ہیں، اپنے اکائونٹس کو وائرل کرنے کے لیے حریم شاہ کا نام استعمال کرتے ہیں، اور اگر کچھ لے بھی آتے ہیں تو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے میری ساکھ کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں،

جب برطانیہ کے ادارے ایسے لوگوں کو ٹریس کریں گے تو کیا یہ چھوٹ جائیں گے؟حریم شاہ کا ایسے افراد سے متعلق نے کہاکہ اللہ کی ذات سے ڈرو، اللہ تعالی ایسے لوگوں کو نیست و نابود کردے گا، دنیا میں ظالم ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے، اللہ بھی انسان کو ایک حد تک چھوٹ دیتا ہے، ظالم دنیا میں سزا پاکر جاتا ہے، جب تک کوئی انسان آپ کو نہیں معاف کرے گا اللہ بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا، اب بھی وقت ہے فلسطین کیلئے کھڑے ہوں، وہاں کے لوگوں کیلئے آواز اٹھائیں، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…