لاہور (نیوزڈیسک)نئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی آج ( پیر ) کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سابق سٹیشن کمانڈر لاہور بریگیڈئیر(ر) ہدایت علی کے صاحبزادے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے 1985ءمیں پاک فوج میں کمشن حاصل کیا۔ آرمڈ فورس سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سعودی عرب، برطانیہ، امریکہ فرانس، ترکی سمیت دیگر ممالک سے بھی تربیت یافتہ ہیں۔ وہ پی ایم اے کمانڈنٹ رہنے کے علاوہ جی او سی ملتان اور جی او سی بہاولپور کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ان کے تینوں بچے زیر تعلیم ہیں۔ کور کمانڈر لاہور کے سب سے بڑے بھائی ایک وفاقی محکمہ میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ دوسرے بڑے بھائی امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔