لاہور(نیوزڈیسک ) این اے 122،پاک فوج حرکت میں آگئی،پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے این اے 122میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق 11اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ پاک فوج امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے گیارہ اکتوبر کو حلقے میں گشت بھی کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں