لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر وقت ہوتا تو میں اپنا ووٹ حلقہ این اے 122میں منتقل کرا لیتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 122کی انتخابی مہم کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریحام خان نے کہا کہ عبدالعلیم خان میرے بھائی ہیں اور ان کے لئے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔اگر وقت ہوتا تو میں بھی اپنا ووٹ این اے 122میں منتقل کرا لیتی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان جلسہ گاہ میں اسٹیج کی بجائے پنڈال میں بیٹھی رہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 122اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی شرکت کی لیکن ریحام خان اسٹیج کی بجائے خواتین کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں ہی بیٹھی رہیں اور قائدین کا خطاب بھی پنڈال میں بیٹھ کر ہی سنا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 122اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد میں منعقدہ جلسہ عام میں پی پی 147سے امیدوار شعیب صدیقی کی اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔ شعیب صدیقی کی اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد شعیب صدیقی خود اپنی اہلیہ کو لے کر ہسپتال گئے ۔